چونگی امرسدھو لنڈا بازار میں آگ لگ گئی، متعدد دکانیں جل گئیں
لاہور (سٹاف رپورٹر) چونگی امرسدھو لنڈا بازار میں اچانک آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 4 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کرتی رہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم تحقیقات کے بعد آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم ہو سکے گی۔