رانا ثنا کو کہا ہے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوجائیں‘ کیوں نہیں پڑھتے: حمید سیالوی
تونسہ شریف (نوائے وقت رپورٹ) سجادہ نشین سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی نے تونسہ شریف میں گفتگو کرتے کہا کہ جب رانا ثناء اللہ کو کہا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوجائیں تو کیوں نہیں پڑھتے۔ رانا ثناء اللہ فرنٹ پر ہیں انہوں نے ہی اسمبلی میں ترمیم پیش کی تھی۔ رانا ثناء اللہ مسجد میں آکر کلمہ پڑھے، ختم نبوت کا اقرار کرے تو ان سے مسئلہ نہیں۔ رانا ثناء اللہ سے رابطہ کیا نہ کریں گے۔ رانا ثناء اللہ حلف دیں کہ آپؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اس کے بعد رانا ثناء اللہ کی معافی کے بارے میں سوچا جائے گا۔