ممتاز عالم دین، تنظیم الاخوان کے سربراہ مولانا اکرم اعوان انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین، تنظیم الاخوان کے سربراہ مولانا اکرم اعوان انتقال کر گئے

لاہور (پ ر) ممتاز عالم دین، مفسر قرآن، سلسلہ نقشبندیہ کے شیخ تنظیم الاخوان کے سربراہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ آج 8 دسمبر نماز جمعہ کے بعد مرکز دارالعرفان مینارہ ضلع چکوال میں ادا کی جائے گی۔ مولانا اکرم اعوان اکرم التفاسیر کے نام سے 30 جلدوں میں قرآن پاک کی تفسیر اور اکرم التراجم کے نام سے ترجمہ قرآن پاک کیا۔ انہوں نے 1993ء میں تنظیم الاخوان کی بنیاد رکھی اور ’’رب کی دھرتی، رب کا نظام‘‘ کا سلوگن دیا۔ 2002ء میں نفاذ اسلام کیلئے مولانا اکرم اعوان ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ دارالعرفان مینارہ چکوال میں خیمہ زن رہے۔ مرحوم مختلف موضوعات پر درجنوں کتابوں کے مصنف تھے۔