یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ملک بھر میں تقریبات

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ملک بھر میں تقریبات

لاہور + گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹر + نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) ملک بھر میں یوم دفاع روایتی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ دن کا آغاز ملک بھر میں نماز فجر میں وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی، ملکی سلامتی اور استحکام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے دعاﺅں سے ہوا۔ دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداءکیلئے قرآن خوانی کی گئی، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ دفاع وطن کےلئے اپنی جانیں نچھاور کرنےوالے شہداءبالخصوص نشان حیدر پانےوالے قوم کے سپوتوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گیریژن کمانڈر بریگیڈئر مجاہد حسین نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ رینجرز کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اسی طرح میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف کی قبر پر بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی دفتر مسلم ٹاﺅن میں تقریب کا اہتمام یوتھ ونگ پنجاب کی جانب سے میاں غلام حسین شاہد نے کیا تھا۔ شرکا تقریب نے باٹا پور میں شہداءکی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین کی قیادت میں رہنماﺅں و کارکنوں نے شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے۔ تحریک انصاف نے بھی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے بھی تقریب منعقد کی۔ گذشتہ شام واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب شروع ہوئی تو سینکڑوں پاکستانی شائقین اور غیر ملکی سیاح تقریب دیکھنے کے لئے وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر فوجی جوانوں نے پریڈ کا زبردست مظاہرہ کیا جن کا جوش اور ولولہ دیکھ کر شائقین نے پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کے پرجوش نعرے لگائے، جن سے فضا گونج اٹھی۔ یوم دفاع کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ بی آر بی نہر کنارے اور باٹاپور میں بھی شہداءکی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل میاں محمد ہلال حسین نے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداءپر فخرہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک کی حفاظت کی۔ آ ج بھی ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکرےں گے۔ میجر جنرل میاں محمد ہلال حسین نے یاد گار شہداءکی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شباب ملی نے 6 ستمبر عزم دفاع پاکستان کے طور پر منایا۔ ملک بھر میں مختلف پروگرامات، شہداءکو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ عتیق الرحمن نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ ہماری شناخت ہے جس پر کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ کینٹ میں یوم دفاع پاکستان قومی اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ایک پروقار تقریب کا انعقاد میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کے آبائی علاقے لادھیاں ضلع گجرات میں کیا گیا۔ تقریب میں کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف نے شرکت کی اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب میں میجر عزیز بھٹی شہید کے رشتہ داروں اور علاقے کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عمران خان نے یوم دفاع کے موقع پر شہداءکو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاک مٹی کے بہادر بیٹوں کے خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے جو پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں کمیٹی کے ارکان، صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر، کرنل شیر شہید کے اہلخانہ نے شہید کرگل کرنل شیر خان (نشان حیدر) کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ چین، امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے دئیے گئے استقبالیے میں چین کی تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران، امریکہ، نیپال اور سری لنکا کے سفارتکاروں، متعدد ممالک کے سفارتکاروں و دفاعی اتاشیوں نے شرکت کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور دفاع پر بھرپور توجہ دینا چاہئے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے کہا کہ ہمیں آج بھی 1965ءوالے جذبے کی ضرورت ہے۔
یوم دفاع پاکستان