پیپلزپارٹی کوساڑےچارسال بعد بلدیاتی نظام کیوں یادآرہا ہے۔ شہباز شریف

پیپلزپارٹی کوساڑےچارسال بعد بلدیاتی نظام کیوں یادآرہا ہے۔ شہباز شریف

دورہ لندن سےوطن واپس پہنچنےپرعلامہ اقبال انٹرنینشل ائرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتےہوئےوزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےحوالےسےمشاورت کےبعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے،پیپلزپارٹی کی حکومت کوساڑےچارسال توبلدیاتی انتخابات یاد نہیں اب اچانک انہیں بلدیاتی انتخابات کی یادکیوں ستارہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کی حکومتی چال کوعوامی طاقت سےناکام بنائیں گے،پہلےعام انتخابات کروائے جائیں بلدیاتی انتخابات منتخب حکومتوں پرچھوڑدیےجائیں۔