پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان، قیمتیں ہر اتوار کو تبدیل ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری

پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان، قیمتیں ہر  اتوار کو تبدیل ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن + آئی این پی) عوام خبردار رہےں پٹرولےم بم اب مہےنے مےں نہےں ہر ہفتے بعد گرے گا، وزارت پٹرولےم نے ہفتہ وار قےمتوں کے تعےن کا نوٹیفکےشن جاری کر دےا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پٹرولےم نے پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں کے ہفتہ وار نفاذ کا نوٹیفکےشن جاری کرتے ہوئے اوگرا، آئل رےفائنریز اور آئل کمپنےوں کو کاپی ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو پٹرولیم مصنوعات ساڑھے تین روپے لٹر مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ مزید برآں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے ملک میں تیل کی پیداوار ساٹھ ہزار بیرل یومیہ ہے جو مارچ 2013ءتک بڑھ کر ایک لاکھ بیرل تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں دن میں دو دفعہ تبدیل ہوتی ہیں، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں دیگر ممالک سے کم ہیں۔ انہوں نے کہا گیس کی ترسیل بلاسوچے سمجھے کی گئی، آبادی میں اضافے سے گیس اور بجلی کی طلب بڑھ رہی ہے۔