ملک میں جاری بارشوں کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ملک میں جاری بارشوں کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد تین لاکھ ستانوے ہزار جبکہ اخراج بارہ ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو بیالیس ریکارڈ کی گئی جو ڈیڈ لیول سے ایک ہزار ایک سو پچاسی فٹ بلند ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ساڑھے پندرہ سو فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے پندرہ سو پینتالیس فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ پچاسی ہزار جبکہ اخرج ایک لاکھ چھپن ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد دو لاکھ سولہ ہزار اور اخراج ایک لاکھ ترانوے ہزار ہے۔ حالیہ بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔