محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

پنجاب، سندھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں موسلا دھار بارشوں نے جل تھل کردی ہے،ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر قریبی بستیوں کے رہائیشیوں کو محفوظ مقامات پرنقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ چترال میں موسلادھار بارش جبکہ میران شاہ اور شمالی وزیرستان میں مون سون کی پہلی ہلکی بارش ہوتے ہیں موسم خوش گوار ہوگیا۔ پشاوراورکوہاٹ سمیت خیبرپختونوا میں بھی بارش سے نشیبی علاقےزیر آب آگئے ہیں۔ کوہاٹ میں ابلان کیمپ کے نالے میں بہہ کر بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ دریائے پنجکوڑ اور ندی نالوں میں بھی طغیانی دیکھنے میں آرہی ہے۔ سندھ میں ضلع دادو سمیت جوہی،کاچھو اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا ہے جبکہ پانی کے برستے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ سندھ، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔