سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس ایم کیو ایم کے دباؤ پر جاری کیا گیا۔ کراچی اور حیدر آباد کو عملا نیا صوبہ بنا دیا گیا ہے صرف نام دینا باقی ہے۔ شاہی سید

سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس ایم کیو ایم کے دباؤ پر جاری کیا گیا۔ کراچی اور حیدر آباد کو عملا نیا صوبہ بنا دیا گیا ہے صرف نام دینا باقی ہے۔ شاہی سید

سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہی سید نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کو مافیا سمجھتے ہیں۔ کراچی میں اے یان پی کے کارکنوں کو طالبان کے نام پر قتل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس جاری کرنا آمروں کا کام ہے۔ اے این پی کی رہنما بشریٰ گوہر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی آرڈیننس پر انہیں اعتمادمیں نہیں لیا گیااور سندھ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ اتحاد سے نکل گئے تو دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔ دوسری طرف وزیراطلاعات و نشریات سند سندھ شرجیل میمن نے اے این پی کو یقین دلایا ہے کہ اے این پی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ایم کیوایم کے دباؤ پر آرڈیننس جاری کرنا ہوتا تو پہلے ہی دن کر دیا جاتا۔