کراچی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا اعظم طارق کے بڑے بھائی مولانا محمد احمد مدنی بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے

کراچی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا اعظم طارق کے بڑے بھائی مولانا محمد احمد مدنی بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے

جامعہ محمودیہ کے بانی مولانا محمد احمد مدنی بیٹے اور ڈرائیورکے ہمراہ جارہے تھے کہ نیو کراچی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ایس پی نیو کراچی کے مطابق مولانا محمد احمد مدنی کے بیٹےابوبکر اور ڈرائیور بھی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کراچی کے علاقوں ناگن چورنگی اور بفر زون میں کاروباری مراکز بند کر دیئےگئے ۔ مولانا محمد احمد مدنی مولانا اعظم طارق کے بڑے بھائی تھے جبکہ ان پر دو ہزار پانچ میں بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا. دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے بعد ازاں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پولیس اہلکاروں کے جھگڑے کے باعث رونما ہوا۔