پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ نے وزیراعلٰی پنجاب کی گھر سے دفتر تک آمد ورفت کو انتہائی حساس قراردے دیا ۔

پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ نے وزیراعلٰی پنجاب کی گھر سے دفتر تک آمد ورفت کو انتہائی حساس قراردے دیا ۔

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ناصر خان درانی کی جانب سے تیارکی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے گھر سے دفتر تک راستوں پر آنے والی ذیلی سڑکوں یا چوراہوں کو عارضی رکاوٹیں اور نفری تعینات کرکے محفوظ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے جو سیکیورٹی کے اغراض ومقاصد کو پورا نہیں کرتی۔ اس لیئے کوئی بھی گاڑی سیکیورٹی یا رکاوٹوں کو توڑا کر وزیراعلٰی کے قافلے سے ٹکرا سکتی ہے جس سے پورا قافلہ دہشتگردی کا نشانہ بن سکتا ہے۔ سپیشل برانچ نے تجویز دی ہے کہ وزیراعلیٰ اپنی رہائش جی او آر منتقل کرلیں یا ان کی آمد ورفت کے راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کئے جائیں