پاکستان اورافغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراس مین آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

پاکستان اورافغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراس مین آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

مارک گراس مین کو حال ہی میں آنجہانی رچرڈ ہالبروک کی جگہ پاکستان اورافغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے ۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مارک گراس مین صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر سمیت چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے پاکستان آنے سے پہلے سعودی عرب کا بھی دورہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کے دوران مارک گراس مین پاکستان میں زیرحراست امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔