آپریشن کی کامیابی‘ ملکی سلامتی کیلئے حکومت اور قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح فوج کے پیچھے کھی ہے : نوازشریف

آپریشن کی کامیابی‘ ملکی سلامتی کیلئے حکومت اور قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح فوج کے پیچھے کھی ہے : نوازشریف

اسلام آباد (آن لائن) نئے چیف جسٹس ناصر الملک کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ایوان صدر میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اور دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا، وزیراعظم کی مسلح افواج کے سربراہوں سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں جن میں وزیراعظم نے افواج پاکستان سے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کے درمیان ملاقات میں ملکی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے صدر کو شمالی وزیرستان آپریشن اور دیگر ملکی حالات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی مسلح افواج کے سربراہوں سے غیررسمی ملاقات بھی ہوئی۔ جس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن سمیت ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف نے مسلح افواج کے سربراہوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت اور پوری قوم  ملکی سلامتی بالخصوص شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے۔ وزیراعظم اور عسکری قیادت نے بات چیت کے دوران دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے آپریشن کے منطقی انجام تک پہنچنے تک اسے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نوازشریف