لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین چلے گی یا نہیں؟ سپریم کورٹ کل (جمعہ) کو سات ماہ 20دن کے بعد کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے گی ۔عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے بعد 17اپریل 2017کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بنچ کل جمعہ کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کا فیصلہ سنائے گا اور اس حوالے سے تمام فریقین کو نوٹسز بھی جار ی کردیئے گئے ہیں ، یا د رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گیارہ تاریخی عمارتوں کے قریب دو سو فٹ کی حدود میں ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی جس پر پنجاب حکومت سمیت د س درخواست گزاروں نے لاہو ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی ، سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا تھا جو جسٹس شیخ عظمت سعید ،جسٹس مقبول باقر ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024