چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی اور جھوٹے پراپیگنڈے کا معاملہ، اکبر ایس بابر سے 100 ملین روپوں کی ادائیگی کا مطالبہ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی اور جھوٹے پراپیگنڈے کا معاملہ،  اکبر ایس بابر سے 100 ملین روپوں کی ادائیگی کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور جھوٹے پراپیگنڈے کے معاملے پر تحریک انصاف نے
اکبر ایس بابر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیاہے۔ تفصیلا ت کے مطابق نوٹس مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ بغیر ثبوت چیئرمین تحریک انصاف پر کیچڑ اچھالنے پر اکبر ایس بابر کیخلاف کارروائی کی استدعا کے ساتھ جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر اکبر ایس بابر سے 100 ملین روپوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔قانونی چارہ جوئی پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں اکبر ایس بابر کو 10 لاکھ روپوں کی ادائیگی کا حکم دینے کی درخواست کی گئی۔ نوٹس میں یہ استدعا بھی ہے کہ ہر قسم کے میڈیا خصوصاً سماجی میڈیا سے جھوٹا اور توہین آمیز مواد فوری ہٹانے کا حکم دیا جائے۔