جاوید ہاشمی کی گاڑی حادثے کا شکار، معجزاتی طور پر محفوظ رہے

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
جاوید ہاشمی کی گاڑی حادثے کا شکار، معجزاتی طور پر محفوظ رہے

سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے، تاہم وہ اور ان کا ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہے ۔مقامی پولیس کے مطابق جاوید ہاشمی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ اپنی نئی گاڑی میں لاہور سے واپس ملتان جا رہے تھے کہ مخدوم رشید کے قریب اچانک ان کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی کی ڈرائیونگ سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئی لیکن جاوید ہاشمی اور ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔