جمہوریت ہر لحاظ سے دور آمریت سے بہتر ہوتی ہے,جمہوری دور میں ہمیشہ معاشی اشاریے بہتر ہوئے:مریم اورنگزیب

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
جمہوریت ہر لحاظ سے دور آمریت سے بہتر ہوتی ہے,جمہوری دور میں ہمیشہ معاشی اشاریے بہتر ہوئے:مریم اورنگزیب

 وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت ہر لحاظ سے دور آمریت سے بہتر ہوتی ہے, جمہوری دور میں ہمیشہ معاشی اشاریے بہتر ہوئے, 2013کے انتخابات میں پہلی مرتبہ جمہوری عمل مکمل ہوا ووٹرز کے حوالے سے مذید ووٹوں کا اندراج ہو سکے گا .خواتین ووٹر کی رجسٹریشن کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین جو ملک کی 62سے 65آبادی کا حصہ ہیں اپنی رائے کا استعمال کریں, اگر آپ نے ووٹ دینا چھوڑ دیا جمہوری نظام اور پارلیمینٹ کو تقویت نہ ملی یہ ملک دوبارہ اندھیروں میں گرجائے گا ,جب کوئی اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرے تو اسے تنقید کا بھی حق حاصل نہیں ،آپ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں جذباتی نعروں کی بنیاد پر ووٹ مت دیں ,جمہوری دور میں عوامی رائے مقدم ہوتی ہے, جمہوریت سے ہی آمریت کا خاتمہ ممکن ہے ,پاکستان میں جمہوری نظام پر بار بار شب خون مارا گیا, ایک بھی وزیر اعظم اپنی معیاد پوری نہیں کر سکا, ہمارے ہمسایہ ملک میں ہمیشہ جمہوریت کا تسلسل رہا, ووٹ کی طاقت سے ہی جمہوری عمل آگے بڑھا.انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا, ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں روشنی آئی, ملک بھر میں 65فیصد علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے, انتخابات میں پاکستانی حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں اور کارکردگی کی بنیاد پر کریں اور ملک کے لیے جو بہتر ہے اس کو ہی ووٹ دیں .انہوں نے کہا کہ عالمی مبصرین نے پاکستان کے جمہوری نظام میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔