ٹھٹھہ میں زائرین کی کشتی الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
ٹھٹھہ میں زائرین کی کشتی الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ

موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹ الٹنے سے 13 افراد ڈوب کر جاں بحق اور متعدد لا پتہ ہو گئے . ٹھٹھہ کے علاقے موھارا میں زائرین کی بڑی تعداد میلے میں شرکت کے لیے جارہی تھی جس کے لیے وہ کشتی میں سوار ہوئے تاہم عدم توازن اور تیز ہواں کے باعث کشتی الٹ گئی جس سے زائرین کی بڑی تعداد پانی میں ڈوب گئی۔عینی شاہدین کے مطابق زائرین جس کشتی میں سوار ہوئے اس میں تقریبا 200 افراد کی گنجائش ہے لیکن کنارے پر تیز ہوا اور مسافروں کی جلدبازی کے باعث کشتی الٹ گئی۔حادثے کے بعد کئی افراد کنارے پر ہی پانی میں ڈوبے جن میں بعض افراد کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پولیس نے حادثے میں 13 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن کی لاشوں کو شیخ زید اسپتال ساکرو منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔