عدالت کے بار بار بلانے پر عمران خان کا بابر اعوان پر غصہ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
عدالت کے بار بار بلانے پر عمران خان کا بابر اعوان پر غصہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں بار بار طلب کرنے پر غصے میں بابر اعوان کو جھاڑ پلا تے ہوئے کہا کہ میں تو سمجھا تھا آج آخری پیشی ہوگی، یہ تو مجھے بلاتے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان پارلیمنٹ حملہ، پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں پیشی کے بعد باہر آکر عمران خان شدید غصے میں نظر آئے اور اپنے وکیل بابر اعوان کو جھاڑ پلادی۔ انہوں نے بابر اعوان سے کہا کہ میں تو سمجھا تھا آج آخری پیشی ہوگی، یہ تو مجھے بلاتے جائیں گے ۔اس موقع پر بابر اعوان عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن انہوں نے غصے میں گاڑی کا دروازہ بند کیا اور چلے گئے۔