پنجاب میں کارکنان پر حملے ناقابل برداشت ہیں : بلاول بھٹو

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
پنجاب میں کارکنان پر حملے ناقابل برداشت ہیں : بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکن ابرار علی تنویر کے جوان سالہ بیٹے کے قتل پر اظہار فسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جیالوں پرحملے برداشت نہیں کئے جائینگے. شہباز شریف شہید عبدالمعید کے قاتلوں کو پناہ دینے سے باز رہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےلاہور کے جیالے ابرار علی تنویر کے بیٹے کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف شہید عبدالمعید کے قاتلوں کو پناہ دینے سے باز رہے اور قاتلوں کو فوری گرفتار کریں اور قرار واقعی سزا دیں ۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ کیوں پنجاب حکومت حملہ آور دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کر رہی ہے. میں انہیں بتاتا چلوں کہ پنجاب میں جیالوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے جیالے ابرار علی تنویر کے صاحبزادے کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا، جو رات گئے دوران علاج دم توڑ گئے ہیں ۔