سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بلوچستان کے ضلع سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں.جس کی شدت 3.5ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور گردونواح میں جمعرات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کی صبح آنے والے اس زلزلے کا مرکز سبی سے اسی کلومیٹر شمال مشرق تھا جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی اکیس کلومیٹر تھی۔زلزلے کے باعث لوگ خوف وہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ اور استعغار کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے. تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔