زرداری اور طاہر القادر ی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ,اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 زرداری اور طاہر القادر ی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ,اہم سیاسی امور  پر تبادلہ خیال

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے.سانحے میں ملوث ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیئے۔ آصف علی زرداری اور طاہر القادر ی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا.جس میں اہم سیاسی امور سمیت سانحہ ماڈل ٹاون اور باقر نجفی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق صدر نے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کو باور کرایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے اور سانحے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے عوامی تحریک کا بھرپور ساتھ دے گی ۔