العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کےخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں نجی بینک منیجر کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراضات سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ نے نواز شریف کے فارن کرنسی سمیت تین مختلف بینک اکاونٹس کی مزید تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں، جس پر نوازشریف کی وکیل نے نجی بینک منیجر ملک طیب کی جمع کرائی گئی مختلف بینک اکاونٹس کی دستاویزات پر تحریری اعتراضات اٹھائے۔نواز شریف کوحاضری سے استثنیٰ کے باعث جمعرات کو عدالت میں ان کے نمائندے ظافر خان پیش ہوئے۔اس سے قبل نیب نے لاہور کے نجی بینک کی منیجر عائشہ نورین کی کچھ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی تھی تاہم نواز شریف کی وکیل عائشہ حامد نے ان دستاویزات پر تحریری اعتراض اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ نورین کا نام استغاثہ کے گواہوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔