کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا،مسافر محفوظ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا،مسافر محفوظ

کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا، تاہم بروقت روک لینے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی اور مسافر محفوظ رہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا. تاہم ٹرین کو بروقت روک لیا گیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق واقعہ اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن کا شاک ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں 3سو سے زائد مسافر سوار تھے جو سب محفوظ رہے۔انجن پٹری سے اترنے کے بعد دیگر ٹرینوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔دوسری جانب متاثرہ ٹرین کے انجن کو پٹری پر واپس لانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔