طاہرالقادری احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلے تو ان کا ساتھ دیں گے:عمران خان

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
طاہرالقادری احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلے تو ان کا ساتھ دیں گے:عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ باقر نجفی رپورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق شہباز شریف کا جھوٹ سامنے آگیا. طاہرالقادری احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلے تو ان کا ساتھ دیں گے.میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا. ٹرمپ کا بیت المقدس اسرائیل کودارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں. فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے. ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں.سارے مسلمان ممالک کے سربراہان کو اس معاملے پر کھڑے ہونا چاہیے.اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی تھیں.شہباز شریف کا جھو ٹ پکڑا گیا اوررانا ثنا اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کروایا،شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو دہشت گردی کے کیس میں اندر جانا چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن سیاسی احتجاج کیا تو مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا.ان کا کہنا تھا کہ آمر کی گود میں پلنے والے ہی کسی پر اس طرح کی دہشت گردی کا کیس کر سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری کو اعتماد دلانا چاہتے ہیں کہ جب وہ سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے۔ عمران خان نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کے سوال پرجواب دیا کہ میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔اسلام آباد جلسے کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے رقص سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ انہیں ایسی اور پرفارمنس دینی چاہئیں۔امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی سے متعلق سوال پر عمران خان نے ٹرمپ کے بیت المقدس کے حوالے سے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں،سارے مسلمان ممالک کے سربراہان کو اس معاملے پر کھڑے ہونا چاہیے، ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم کو بھی ترک صدر رجب طیب اروان جیسا قدم اٹھانا چاہیے۔