پاناما کیس بہت جلد ختم ہوجائیگا, نعیم الحق, عدالت نے بھی مریم نواز کے سفری خرچے پر سوال اٹھادیا: فواد چوہدری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ نے عدالت عظمی میں سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔ سب کچھ ثابت ہوگیا۔ نواز شریف کے وکیل نے انیس سو اسی کو ایسے پیش کیا جیسے پتھر کا زمانہ تھا ۔ قوم جس فیصلے کا انتظار کررہی ہے وہ جلد آئے گا۔ کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جائے گی.
اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزریراعظم کے وکیل سلمان بٹ نےجودلائل دیےاس پرعدالت نےکہا کہ آپ خطرناک بات کررہے ہیں۔ مریم نواز کی آمدنی سفری اخراجات سے بھی کم ہے تو ہم کیا کریں۔ عدالت نے بھی مریم نواز کے سفری خرچے پر سوال اٹھایا۔ گلف اسٹیل چھتیس ملین خسارے میں تھی تو پیسے کیسے مل سکتے ہیں۔