مودی کے حلقے وارنسی میں سادھوﺅں کا زبردست احتجاج‘ گاڑیاں جلا دیں‘ لاٹھی چارج‘ 20 زخمی‘ کئی گھنٹے تک کرفیو
اترپردیش (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے میں شامل ہندو¶ں کے مذہبی شہر وارنسی (بنارس) میں ہزاروں ہندو سادھو¶ں نے پولیس تشدد کیخلاف مظاہرہ کیا۔ پرتشدد واقعات روکنے کیلئے شہر میں انتظامیہ کو کرفیو لگانا پڑ گیا۔ پولیس نے 30 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ مظاہرین نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ وارنسی شہر کے مختلف حصوں میں جھڑپوں اور پولیس کے لاٹھی چارج میں 8 پولیس اہلکار اور 12مظاہرین زخمی ہوگئے۔ حالات کنٹرول کرنے کیلئے نیم فوجی دستے طلب کرائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو سادھو گزشتہ ماہ ہونیوالے دھرنے کے شرکاءپر پولیس تشدد کیخلاف مظاہرہ کررہے تھے جن کی قیادت کانگریس کے ایم ایل اے اجے رائے نے مودی حکومت اس پر سخت غصے میں آگئی۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وارنسی کی انتظامیہ سے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی اور بلوائیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ رات گئے شہر کے حالات قابو میں آنے پر کئی گھنٹے بعد کرفیو اٹھا لیا جبکہ پولیس شہر میں فلیگ مارچ کرتی نظر آئی۔
بنارس/ تشدد