کیا ”امریکی ساس“ کے رویہ میں تبدیلی آئی ہے؟ صحافی: یہ سوال ان سے ہی پوچھیں: وزیراعظم

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم یوسف گیلانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک صحافی کے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کیا کہ آیا پاکستان کی امریکی ساس کے رویے میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟ وزیراعظم نے جواب دیا کہ یہ آپ ان سے پوچھیں، وزیراعظم نے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کے بعد صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ تھک گئے ہیں تو میں جاﺅں، اس کے بعد وزیراعظم پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے۔