کرپٹ اور کمیشن مافیا نے اللہ کے مہمانوں کو لوٹنا معمول بنا لیا: منور حسن

لاہور (ثناءنیوز) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے منصورہ میں وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور کمیشن مافیا نے اللہ کے مہمانوں کو لوٹنا اپنا معمول بنا لیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو خدا کا خوف نہیں ہے۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے ہونے والی تنقید اور ملامت پر بھی انہیں شرم نہیں آتی ۔