پیر سے بدھ تک عید کی چھٹیاں: پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، دفاتر میں حاضری کم رہی

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے عید کے لئے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیر سے بدھ تک عید کی چھٹیاں رہیں گی۔ گذشتہ روز سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی اور متعدد محکموں کے ملازمین بارہ بجے کے بعد گھروں کو جانا شروع ہو گئے۔