پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حسب روایت آج سعودی عرب کیساتھ عید منائی جارہی ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حسب روایت آج سعودی عرب کیساتھ عید منائی جارہی ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی، اورکزئی اور مہمند ایجنسی میں موجود غیر سرکاری علاقائی کمیٹیوں کے فیصلے کے بعد سعودی عرب کیساتھ عید منائی جا رہی ہے، قبائلی علاقوں میں موجود مقامی افراد کے علاوہ افغان مہاجرین کی ایک کثیر تعداد بھی سعودی عرب کیساتھ عید مناتے ہوئے فریضہ قربانی ادا کر رہی ہے۔ دوسری طرف صوبہ خیبرپختونخوا سمیت متعدد قبائلی علاقوں میں عید قربان کل پورے پاکستان کیساتھ منائی جائیگی۔