مسلم لیگ (ن) نے کرپٹ حکومت کیخلاف لائحہ عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی: خواجہ سعد رفیق

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کیخلاف اپنے لائحہ عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی، عیدالاضحیٰ کے بعد ”گو زرداری گو“ تحریک میں مزید تیزی آئے گی اور ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کریں گے۔