عید کی چھٹیوں کے دوران 8 جوڈیشل افسران 3 کچہریوں میں عدالتی امور سرانجام دینگے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ضلع کچہری، ماڈل ٹاﺅن اور کینٹ کچہری میں دو دو جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایک ایک سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ بطور ڈیوٹی مجسٹریٹ امور سرانجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 18 جوڈیشل افسران کو دو حصوں میں ڈیوٹی کرنے کا پابند کیا ۔