کرم ایجنسی میں فٹبال میچ کے دوران خود کش حملے میں 2 افراد جاں بحق 10 زخمی

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
کرم ایجنسی میں فٹبال میچ کے دوران خود کش حملے میں 2 افراد جاں بحق 10 زخمی

کرم ایجنسی کی تحصیل علی زئی میں قائم ایک سکول کی گرائونڈ میں فٹ بال میچ جاری تھا کہ اچانک تین دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے دودھماکوں اور فائرنگ سے دوافراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ۔فٹبال میچ کے دوران گرائونڈ میں سو سے زائد افراد بھی موجود تھے۔جاں بحق افراد کی شناخت مقامی مذہبی رہنما لیاقت علی اور پولیٹیکل محررعاشق علی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیٹکل حکام کےمطابق دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث  ایک حملہ آور فورسز کی فائرنگ سے  مارا گیا،دوسرے حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔فرار خود کش حملہ آور کی گرفتاری کےلئےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پولیٹکل حکام کےمطابق دہشتگردی کے واقعے میں زخمی افراد کو علی زئی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔