چوروں کوجیل بھیجنے والے دبنگ خان اب خود جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے

بھارتی میڈیا کے مطابق 13برس پرانے ہٹ اینڈ رن کیس میں عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں پانچ سال  قید کی سزا سنائی،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ واقعے کے وقت سلمان خان  نے شراب پی رکھی تھی،اوران پرلگائے گئے تمام الزامات درست ثابت ہوئے ہیں ،عدالت کا فیصلہ  آنے پرکمرہ عدالت میں موجود سلمان خان کی بہنیں روپڑیں جبکہ دبنگ خان کی آنکھوں سے  بھی آنسو ٹپک پڑا، پولیس نے سلمان خان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا  تاہم ان کے وکلا نے  ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر  عدالت نے  انہیں دو دن کی عبوری ضمانت دے دی، دو ہزار دو میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے پانچ  افراد کچلے گئے تھے۔ جن میں ایک نور اللہ خان نامی شخص ہلاک جب کہ چار  زخمی ہوگئے تھے۔