پیپلز پارٹی میرا گھر ہے،اپنے گھر کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی: فہمیدہ مرزا

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
  پیپلز پارٹی میرا گھر ہے،اپنے گھر کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی:  فہمیدہ مرزا

بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ حفاظتی ضمانت کے باوجود مرزا ہاؤس کے داخلی راستوں پر پولیس کی موجودگی توہین عدالت ہیں ،  انہوں نے کہا کہ ذولفقار مرزا کیخلاف پہلے دو  اور اب چار ایف  آئی آر درج ہوچکی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ایف آئی آر بچے دے رہی ہے،  بتایا جائے  کیسے ایف آئی آر کی تعداد  بڑھتی جارہی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ تمام ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہیں ، ویسے ہی مقدمے بنائے جارہے ہیں جیسے آمروں کے دور میں بنتے تھے،حکومت بتائے ان کے مقاصد کیا ہیں ، خدارا اپنے مشیروں کو  سمجھائیں کہ  وہ غلطیوں پر غلطیاں نہ کریں ، مجبور نہ کیا جائے کہ ہم عوام کی عدالت میں جائیں ،فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی میرا گھر ہے،اپنے گھر کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی، وزیر اعلٰٰی سندھ ہوش کے ناخن لیں ،اس نہج پر نہ پہنچایا جائے جہاں ڈاکٹر ذولفقار مرزا کو پہنچا دیا گیا ہے-
 سابق اسپیکر قومی اسمبلی  کا کہنا تھا کہ جو بڑی کرسیوں پربیٹھےہیں انھیں جھکنا پڑے گا،انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ  اور پیپلز پارٹی  سےمطالبہ کیا کہ  کارروائیوں کا نوٹس لیکر  جھوٹی ایف آئی آرز ختم کرائی جائیں-