پاک چین اکنامک کوریڈور پر بریفنگ کے لیے پارلیمانی رہنماوں کو تیرہ مئی کو مدعو کر لیا:نواز شریف

پاک چین اکنامک کوریڈور پر بریفنگ کے لیے  پارلیمانی رہنماوں کو تیرہ مئی کو مدعو کر لیا:نواز شریف

وزیر اعظم نے پاک چین اکنامک کوریڈور پر  اعتماد میں لینے کے لیے تمام پارلیمانی  جماعتوں کے سربراہان کو تیرہ مئی کو مدعو کیا ہے ۔جس میں وہ  تمام پارلیمانی رہنماوں کو اس اہم  منصوبے  کی تکمیل اور روٹ کے  حوالے  اعمتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم پارلیمانی رہنماوں کو اس منصوبے کی اہمیت اور اس کی تکمیل سے ملکی معیشیت پر مثبت اثرات سے بھی رہنماوں کو آگاہ کریں گے۔اس منصوبے پر اے این پی ،مولانا فضل الرحمن اور دیگر جماعتوں کے تحفظات سامنے آئے تھے۔ جن کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اتفاق رائے سے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے