وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 1991میں دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے لئے بنچ تشکیل

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 1991میں دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے  لئے   بنچ تشکیل

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان کی سربراہی میں  پانچ رکنی  بنچ آٹھ مئی سے کیس کی باضابطہ سماعت  کرے گا۔ نو تشکیل شدہ لارجر بنچ میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مرزا وقاص روف شامل ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ کرنے پر نااہل قرار دینے کے لئے درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے 1991میں دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے لہذا وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ترسیٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔