وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

ذرائع کےمطابق تسنيم اسلم اب ايڈيشنل سيکرٹری اقوام متحدہ کےعہدے پرفرائض سرانجام ديں گی۔ ذرائع کےمطابق قاضی خليل اللہ ايڈيشنل سيکرٹری برائےمشرق وسطی کےعہدے پرکام کررہے ہیں۔ قاضی خليل اللہ کيوبا، روس، جينوا سميت کئی ممالک ميں بطورسفارت کارفرائض سرانجام دے چکے ہيں۔ قاضی خليل اللہ جلد عہدے کا چارج سنبھال ليں گے۔ تسنيم اسلم جمعرات کواپنی آخری بريفنگ ديں گی۔