ملک بھر کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

ملک بھر کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کیمطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سورج آنکھیں دکھانے لگا۔ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔لاہورمیں  بھی  پارہ بڑھنے لگا ،شدید گرمی کے باعث لوگوں کے معمولات  زندگی متاثر ہوئے ہیں  محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کےاختتام سے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،،محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  رواں ہفتے ملک   کے بیشتر علاقوں  کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش  ہوسکتی ہے