طلال بگٹی مرحوم کے بیٹے شاہ زین بگٹی کو جمہوری وطن پارٹی کا عبوری صدر منتخب کر لیا گیا

طلال بگٹی مرحوم کے بیٹے شاہ زین بگٹی کو جمہوری وطن پارٹی کا عبوری صدر منتخب کر لیا گیا

ڈیرہ بگٹی میں جمہوری وطن پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا  جس میں آرگنائزنگ کمیٹی نے شاہ زین بگٹی کو پارٹی کا عبوری صدر منتخب کر لیا۔ شاہ زین بگٹی 16 اگست تک پارٹی کے صدر ہونگے اور اس کے بعد ان کے عہدے میں توسیع کر دی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ طلال بگٹی نے 2006 میں مشکل حالات میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور پورے صوبے میں اس کو فعال کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلال بگٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی، ان کا یہ مشن جاری رکھوں گا شاہ زین بگٹی نے کہا کہ طلال بگٹی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔