ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس کے اطراف سے پولیس کی نفری اوربکتر بند گاڑیاں ہٹادی گئیں

ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس  کے اطراف سے پولیس کی نفری اوربکتر بند گاڑیاں ہٹادی گئیں

بدین میں ذوالفقار مرزا کے حامیوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے بعد مرزا فارم ہاؤس سے پولیس کی نفری کو ہٹا دیا گیا  ہے اور رکاؤٹیں بھی ختم کر دی گئی ہیں، ان مذاکرات میں ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہیمیدہ مرزا بھی شریک ہوئیں جو رات کو کراچی سے بدین پہنچ گئیں تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس میں تعینات کی گئی پولیس کی بھاری نفری کو ہٹا لیا گیا ہے اور تمام بکتر بند گاڑیاں بھی پیچھے ہٹا دی گئی ہیں ۔ جبکہ دوسرے اضلاسے آنیوالے پولیس بھی واپس جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کچھ وقفے کے بعد ذوالفقار مرزا کے حامیوں کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے جائیں گے۔ ذوالفقارمرزا کی اہلیہ فہیمیدہ مرزا بھی فارم ہاوس می موجود ہیں