بورے والا میں شیخ دین محمد ویلفیئرٹرسٹ ہسپتال کاافتتاح کردیا :شہبازشریف

 بورے  والا میں شیخ دین محمد ویلفیئرٹرسٹ ہسپتال کاافتتاح کردیا :شہبازشریف

بورے والا میں شیخ دین محمد ویلفیئرہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شیخ دین محمد  ٹرسٹ ہسپتال  صدقہ جاریہ ہے،مخیرحضرات کوفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے بھر میں صحت کے مراکز قائم کررہی ہے،دیہی علاقوں میں  صحت کی سہولتیں ناپید ہیں ،لیکن جلد ہی ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی،انہوں نے کہا کہ  تعلیم اورصحت کے شعبے میں  ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔