آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں

آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں

اپنے دورے کے دوران آج آسٹریلوی وزیرخارجہ وزیراعظم کے مشیربرائے امورخارجہ وقومی سلامتی سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی،، پریس کانفرنس کے دوران جولی بشپ کے دورے کی اہمیت اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا،، ذرائع کے مطابق پاکستان میں اپنے قیام کے دوران جولی بشپ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گی جن میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا،، آسٹریلوی وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کی دیگرسیاسی وعسکری شخصیات سے بھی ملاقاتیں گی۔