فوج کے حق میں ریلیاں نکالنے والے روزگار ڈھونڈ رہے ہیں: پرویز رشید

فوج  کے حق میں ریلیاں نکالنے والے روزگار ڈھونڈ رہے ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کے حق میں ریلیاں نکالنے والے آج روزگار ڈھونڈ رہے ہیں۔ عمران خان کی ریلی نان سٹارٹر ہو گی۔ بجلی کا شارٹ فال پہلے جتنا تھا آج بھی اتنا ہی ہے۔ بجلی کے نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا۔ بجٹ کے حوالے سے مشاورت نہ کرنے کا تاثر غلط ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں بجٹ، دیگر ترجیحات طے کر لی ہیں۔ آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن نہیں لے رہے۔ طالبان سے مذاکرات میں کئی مقاصد حاصل کئے ہیں۔ طالبان نے کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا۔ کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں مانیں گے۔