شیر میسور سلطان فتح علی ٹیپو کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی نشست آج ایوان کارکنان میں ہو گی

شیر میسور سلطان فتح علی ٹیپو کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی نشست آج ایوان کارکنان میں ہو گی

لاہور(خصوصی رپورٹر) شیر میسور‘ عظیم مسلم فاتح سلطان فتح علی ٹیپو شہیدؒ کے 215ویں یوم شہادت کے موقع پر ایک خصوصی نشست آج بروز منگل ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کریں گے جبکہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد اور ڈاکٹر منور صابر خطاب کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔