اگر سینیٹ اتنا ہی جعلی ہے تو تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کی کیا ضرورت تھی: قمر زمان کائرہ
عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو الزام لگانے کی عادت ہو گئی ہے، خیبر پی کے میں پہلے جعلی پرچیاں ڈلوانے کا جواب دیا جائے ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن سے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا، اگر عمران خان سینیٹ کو اتنا ہی جعلی سمجھتے ہیں تو پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی کیا ضرورت تھی۔