ن لیگ نےعام انتخابات میں سترلاکھ جعلی ووٹ ڈلوائے، انصاف نہ ملا توسٹرکوں پرآئیں گے: عمران خان
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کاقومی مفاد جمہوریت میں ہےملک میں شفاف جمہوریت لے کرآئیں گے،ایسانہیں ہو سکتا کہ ایم پی ایزپیسےلیں اوران کےلیڈر پیسےنہ لیتےہوں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوررپیپلزپارٹی سیاست میں صرف پیسہ بنانا جانتی ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف کو جمہوریت کی فکرنہیں تھی،اور بائیس ترمیم کا ڈرامہ کیا کیونکہ مسلم لیگ ن یہی نظام چاہتی ہے، سعودی عرب کے دورے میں نوازشریف کون سا معرکہ سر کر کے آئیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن کوزیادہ ووٹ کیسے مل گئے،جبکہ دعوے سے کہتاہوں پیپلزپارٹی نےخیبرپی کےمیں چار ووٹ پیسوں سےخریدے ، خیبرپی کے سے ایک خاندان ہمیشہ سے پیسے لگا کرسینیٹ میں آجاتا تھا، پندرہ کروڑکی آفرکرنے والا خیبرپی کے سےتھااورباہرسے آیا تھا،عمران خان کا کہنا ہے کہ نئے خیبرپی کے پرطنز کرنے والوں کوپتہ لگ گیا ہو گا کہ نئے خیبرپی کے میں لوگوں نے پیسے نہیں لیے،تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سینیٹرز ن لیگ یا پیپلزپارٹی کوووٹ نہیں دیں گے، سینیٹ کے براہ راست انتخابات کےلیے مہم چلائیں گے-
دوہزارتیرہ کےالیکشن میں ن لیگ نے سترلاکھ جعلی ووٹ ڈلوائے، مسلم لیگ ن مینارپاکستان پرایک جلسہ نہیں کرسکی، مگرانتخاب جیت جاتی ہے۔ ایک سوال پرعمران خان نےبتایا کہ این اے ایک سوبائیں پرنادرانےایک مہینےکاٹائم دیاہے،پوری تفصیل آ جائےگی،کہ کیسے دھاندلی ہوئی۔