شعیب اختر بھارتی پروگرام میں قومی کھلاڑیوں سمیت کرکٹ بورڈ کا کا تمسخر اڑاتے رہے
بھارت کے معروف کامیڈی شو ”کامیڈی نائٹ ود کپل“ میں سابق فاسٹ بالر شعیب اختر جہاں قومی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑاتے رہے وہیں انہوں نے کرکٹ بورڈ کے موجودہ اور سابق چیئرمین کو بھی نہ بخشا۔ اور ذاتیات کی بنیاد پر ان کے مذاق بنایا۔
اس بات سے انکار نہیں کہ کیرئیر کے اختتامی مراحل میں شعیب اختر کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ نے ناروا سلوکِ روا رکھا، لیکن تمام باتوں کے باوجود شعیب اختر کا بھارتی سرزمیں پر پاکستانی کھلاڑیوں، انتطامیہ اور کرکٹ بورڈ کے حالیہ و سابقہ اہلکاروں کی کامیڈی کے نام پر تضحیک کرنا بھی درست رویہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اس بات سے انکار نہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتطامی برائی موجود ہے، نظام بھی کمزور ہے، ذاتی پسند و نا پسند کے معاملات ہیں، لیکن لب کشائی کے بھی چند اُصول قائم و مروج ہیں جن کے تحت مقام، وقت اور وطن کی عزت کا ملحوظِ خاطر رکھا جانا ضروری ہے۔ شعیب اختر بھارتی سرزمیں پر اظہارِ رائے کی ان تمام حدود کو پھلانگتے دکھائی دیے جس کی اُمید پاکستان کے کرکٹ دیوانوں اور عوام کو یقیناً اِس عظیم گیند باز سے نہیں تھی۔