جنوبی افریقہ کےخلاف کامیابی حاصل کرنے کےلیےپُرامید ہیں: مصباح الحق
آکلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مقابلہ اچھے طریقے سے کریں گے اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی آل راؤ نڈرحارث سہیل ایڑھی کی تکلیف میں مبتلاہوگئے ہیں ، اس لئے ابھی اس کے بارےمیں کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا،انہوں نے کہا کہ سب کہتے ہیں الگ سوچو تو کیا عرفان سے اوپننگ کروالوں؟، وہ نہیں چاہتے کہ کل کامیچ بارش کی نذر ہوجائےاورصرف ایک پوائنٹ حاصل ہو،ان کا مزید کہنا تھا کہ سرفرازاحمد کو کھلانےکےبارےمیں حتمی فیصلہ نہیں کیا، جنوبی افریوہ کے بیٹسمین اےبی ڈی ویلیئرزکو روکنےکا ایک ہی حل ہےکہ اسےجلدآؤٹ کردیاجائے۔